Jamia al-Tirmidhi Hadith 611 (سنن الترمذي)
[611]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِاللہِ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ. قَالَ فَقُلْتُ لَہُ فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ . فَقُلْتُ لَہُ: أَقَبْلَ الْمَائِدَةِ أَمْ بَعْدَ الْمَائِدَةِ؟ قَالَ: مَا أَسْلَمْتُ إِلاَّ بَعْدَ الْمَائِدَةِ
شہر بن حوشب کہتے ہیں: میں نے جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کودیکھا،انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔چنانچہ میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا توانہوں نے کہا: میں نے نبی اکرمﷺ کو دیکھا،آپ نے وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔میں نے ان سے پوچھا: یہ سورہ مائدہ کے نزدول سے پہلے کی بات ہے یا مائدہ کے بعد کی؟ توانہوں نے کہا: میں نے مائدہ کے بعد ہی اسلام قبول کیا تھا ۱؎۔