Jamia al-Tirmidhi Hadith 614 (سنن الترمذي)
[614]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (3700)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ الْكُوفِيُّ،حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللہِ بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا غَالِبٌ أَبُو بِشْرٍ،عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِيِّ،عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ،عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ،عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: أُعِيذُكَ بِاللہِ يَاكَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ مِنْ أُمَرَاءَ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي،فَمَنْ غَشِيَ أَبْوَابَہُمْ فَصَدَّقَہُمْ فِي كَذِبِہِمْ وَأَعَانَہُمْ عَلَی ظُلْمِہِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْہُ،وَلاَ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ،وَمَنْ غَشِيَ أَبْوَابَہُمْ أَوْ لَمْ يَغْشَ فَلَمْ يُصَدِّقْہُمْ فِي كَذِبِہِمْ وَلَمْ يُعِنْہُمْ عَلَی ظُلْمِہِمْ فَہُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْہُ وَسَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ،يَا كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ! الصَّلاَةُ بُرْہَانٌ وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ حَصِينَةٌ وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ يَا كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ! إِنَّہُ لاَيَرْبُو لَحْمٌ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ إِلاَّ كَانَتْ النَّارُ أَوْلَی بِہِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ،لاَ نَعْرِفُہُ إِلاَّ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِاللہِ بْنِ مُوسَی. وَأَيُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِيُّ يُضَعَّفُ،وَيُقَالُ كَانَ يَرَی رَأْيَ الإِرْجَاءِ. وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ ہَذَا الْحَدِيثِ فَلَمْ يَعْرِفْہُ إِلاَّ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِاللہِ بْنِ مُوسَی،وَاسْتَغْرَبَہُ جِدًّا.
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے کعب بن عجرہ! میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتاہوں ایسے امراء وحکام سے جومیرے بعد ہوں گے،جوان کے دروازے پرگیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی،اوران کے ظلم پر ان کا تعاون کیا،تو وہ نہ مجھ سے ہے اورنہ میں اس سے ہوں اورنہ وہ حوض پر میرے پا س آئے گا۔اور جو کوئی ان کے دروازے پرگیا یانہیں گیالیکن نہ جھوٹ میں ان کی تصدیق کی،اورنہ ہی ان کے ظلم پران کی مدد کی،تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔وہ عنقریب حوض کوثر پرمیرے پاس آئے گا۔اے کعب بن عجرہ! صلاۃ دلیل ہے،صوم مضبوط ڈھال ہے،صدقہ گناہوں کو بجھا دیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتاہے،اے کعب بن عجرہ! جوگوشت بھی حرام سے پروان چڑھے گا،آگ ہی اس کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث اس طریق سے حسن غریب ہے،ہم اسے عبیداللہ بن موسیٰ ہی کی روایت سے جانتے ہیں،۲-ایوب بن عائذ طائی ضعیف گردانے جاتے ہیں اورکہاجاتاہے کہ وہ مرجئہ جیسے خیالات رکھتے تھے۔میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو وہ اسے صرف عبیداللہ بن موسیٰ ہی کی سند سے جانتے تھے اور انہوں نے اسے بہت غریب حدیث جانا ۱؎۔