Jamia al-Tirmidhi Hadith 616 (سنن الترمذي)
[616]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (571)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي سُلَيمُ بْنُ عَامِرٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ اتَّقُوا اللہَ رَبَّكُمْ وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ وَصُومُوا شَہْرَكُمْ وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ وَأَطِيعُوا ذَا أَمْرِكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ قَالَ فَقُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ مُنْذُ كَمْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ سَمِعْتُہُ وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثِينَ سَنَةً قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
سلیم بن عامرکہتے ہیں کہ میں نے ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں نے رسول اللہﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے سنا،آپ نے فرمایا: تم اپنے رب اللہ سے ڈرو،پانچ وقت کی صلاۃ پڑھو،ماہ رمضان کے صیام رکھو،اپنے مال کی زکاۃ اداکرو،اور امیرکی اطاعت کرو،اس سے تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔ میں نے ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا:آپ نے کتنے برس کی عمر میں یہ حدیث رسول اللہﷺ سے سنی ہے؟ توانہوں نے کہا: میں نے آپ سے یہ حدیث اس وقت سنی جب میں تیس برس کا تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔