Jamia al-Tirmidhi Hadith 634 (سنن الترمذي)

[634] إسنادہ ضعیف

ابو داود (3032)

قابوس بن أبي ظبیان: فیہ لین (تقریب: 5445) ضعیف ضعفہ الجمہور

انوار الصحیفہ ص 206

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَابُوسَ،بِہَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَہُ. وَفِي الْبَاب عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ،وَجَدِّ حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِاللہِ الثَّقَفِيِّ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ قَدْ رُوِيَ عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ عَنْ أَبِيہِ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلاً. وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَہْلِ الْعِلْمِ: أَنَّ النَّصْرَانِيَّ إِذَا أَسْلَمَ وُضِعَتْ عَنْہُ جِزْيَةُ رَقَبَتِہِ. وَقَوْلُ النَّبِيِّ ﷺلَيْسَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ عُشُورٌ إِنَّمَا يَعْنِي بِہِ جِزْيَةَ الرَّقَبَةِ. وَفِي الْحَدِيثِ مَايُفَسِّرُ ہَذَا حَيْثُ قَالَ:إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَی الْيَہُودِ وَالنَّصَارَی،وَلَيْسَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ عُشُورٌ

اس سند سے بھی قابوس سے اسی طرح مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عباس کی حدیث قابوس بن أبی ظبیان سے مروی ہے جسے انہوں نے اپنے والدسے اوران کے والدنے نبی اکرمﷺسے مرسلاً روایت کی ہے،۲-اس باب میں سعید بن زید اور حرب بن عبید اللہ ثقفی کے دادا سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ نصرانی جب اسلام قبول کرلے تو اس کی اپنی گردن کا جزیہ معاف کردیاجائے گا،اور نبی اکرمﷺکے قوللَیْسَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ عُشُورٌ (مسلمانوں پر عشر نہیں ہے) کا مطلب بھی گردن کا جزیہ ہے،اور حدیث میں بھی اس کی وضاحت کردی گئی ہے جیساکہ آپ نے فرمایا: عشر صرف یہود ونصاریٰ پر ہے،مسلمانوں پر کوئی عشر نہیں ۱ ؎۔