Jamia al-Tirmidhi Hadith 636 (سنن الترمذي)
[636]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ،حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ الأَعْمَشِ قَال: سَمِعْتُ أَبَاوَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ،امْرَأَةِ عَبْدِاللہِ،عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِاللہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ. نَحْوَہُ.قَالَ أَبُو عِيسَی: وَہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ،وَہِمَ فِي حَدِيثِہِ فَقَالَ: عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ. وَالصَّحِيحُ إِنَّمَا ہُوَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِبْنِ أَخِي زَيْنَبَ. وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ رَأَی فِي الْحُلِيِّ زَكَاةً. وَفِي إِسْنَادِ ہَذَا الْحَدِيثِ مَقَالٌ. وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِكَ. فَرَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،وَالتَّابِعِينَ فِي الْحُلِيِّ زَكَاةَ مَا كَانَ مِنْہُ ذَہَبٌ وَفِضَّةٌ. وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ. وَ قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ: مِنْہُمْ ابْنُ عُمَرَ،وَعَائِشَةُ،وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِاللہِ،وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: لَيْسَ فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ. وَہَكَذَا رُوِيَ عَنْ بَعْضِ فُقَہَاءِ التَّابِعِينَ. وَبِہِ يَقُولُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ.
اس سند سے بھی عبداللہ بن مسعود کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہا کے واسطے سے نبی اکرمﷺسے اسی طرح مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ ابومعاویہ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔انہیں اپنی حدیث میں وہم ہوا ہے ۱؎ انہوں نے کہا ہے عمرو بن الحارث سے روایت ہے وہ عبداللہ بن مسعودکی بیوی زینب کے بھتیجے سے روایت کررہے ہیں اورصحیح یوں ہے زینب کے بھتیجے عمروبن حارث سے روایت ہے،۲-نیز عمروبن شعیب سے بطریق: عن أبیہ،عن جدہ،عبداللہ بن عمرو بن العاص عن النبی ﷺ روایت ہے کہ آپ نے زیورات میں زکاۃ واجب قرار دی ہے ۲؎ اس حدیث کی سند میں کلام ہے،۳-اہل علم کا اس سلسلے میں اختلاف ہے۔صحابہ کرام اور تابعین میں سے بعض اہل علم سونے چاندی کے زیورات میں زکاۃ کے قائل ہیں۔سفیان ثوری اور عبداللہ بن مبارک بھی یہی کہتے ہیں۔اوربعض صحابہ کرام جن میں ابن عمر،عائشہ،جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم شامل ہیں،کہتے ہیں کہ زیورات میں زکاۃ نہیں ہے۔بعض تابعین فقہاء سے بھی اسی طرح مروی ہے،اوریہی مالک بن انس،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔