Jamia al-Tirmidhi Hadith 650 (سنن الترمذي)

[650] إسنادہ ضعیف

ابو داود (1626) نسائي (2593) ابن ماجہ (1804)

حکیم بن جبیر ضعیف کما قال النسائي (الضعفاء: 129) وغیرہ،انظر تحفۃ الأقویاء (83) وقال العیني: ضعفہ الجمھور (عمدۃ القاري 95/11) وقال الھیثمي: ھو متروک،ضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 320/5،وفی المطبوع: حکیم بن عبید وھو خطأ والصواب: حکیم بن جبیر)

انوار الصحیفہ ص 206

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ،قَالَ قُتَيْبَةُ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ،وَقَالَ عَلِيٌّ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ (وَالْمَعْنَی وَاحِدٌ) عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ:مَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَلَہُ مَا يُغْنِيْہِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَسْأَلَتُہُ فِي وَجْہِہِ خُمُوشٌ،أَوْ خُدُوشٌ،أَوْ كُدُوحٌ. قِيلَ: يَارَسُولَ اللہِ! وَمَا يُغْنِيہِ قَالَ:خَمْسُونَ دِرْہَمًا أَوْ قِيمَتُہَا مِنْ الذَّہَبِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَقَدْ تَكَلَّمَ شُعْبَةُ فِي حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ مِنْ أَجْلِ ہَذَا الْحَدِيثِ.

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: جو لوگوں سے سوال کرے اور اس کے پاس اتنا مال ہو کہ اُسے سوال کرنے سے بے نیازکردے تو وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اس کا سوال کرنا اس کے چہرے پر خراش ہوگی ۱؎،عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کتنے مال سے وہ سوال کرنے سے بے نیازہوجاتاہے؟ آپ نے فرمایا: پچاس درہم یا اس کی قیمت کے بقدر سونے سے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن مسعود کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن عمرو سے بھی روایت ہے،۳-شعبہ نے اسی حدیث کی وجہ سے حکیم بن جبیر پرکلام کیا ہے۔