Jamia al-Tirmidhi Hadith 658 (سنن الترمذي)

[658]صحیح

وانظر مشکوۃ المصابیح (1990) مشکوۃ المصابیح (1939)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ عَمِّہَا سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَی تَمْرٍ فَإِنَّہُ بَرَكَةٌ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ تَمْرًا فَالْمَاءُ فَإِنَّہُ طَہُورٌ و قَالَ الصَّدَقَةُ عَلَی الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ وَہِيَ عَلَی ذِي الرَّحِمِ ثِنْتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالرَّبَابُ ہِيَ أُمُّ الرَّائِحِ بِنْتُ صُلَيْعٍ وَہَكَذَا رَوَی سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ ہَذَا الْحَدِيثِ وَرَوَی شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ الرَّبَابِ وَحَدِيثُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ عُيَيْنَةَ أَصَحُّ وَہَكَذَا رَوَی ابْنُ عَوْنٍ وَہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ

سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی صیام افطارکرے تو کھجور سے افطارکرے،کیونکہ اس میں برکت ہے،اگرکھجور میسر نہ ہوتو پانی سے افطارکرے وہ نہایت پاکیزہ چیز ہے،نیز فرمایا: مسکین پر صدقہ،صرف صدقہ ہے اور رشتے دار پر صدقہ میں دوبھلائیاں ہیں،یہ صدقہ بھی ہے اورصلہ رحمی بھی۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-سلمان بن عامر کی حدیث حسن ہے،۲-سفیان ثوری نے بھی عاصم سے بطریق: حفصۃ بنت سیرین،عن الرباب،عن سلمان بن عامر،عن النبی ﷺ اسی حدیث کی طرح روایت کی ہے،۳-نیز شعبہ نے بطریق: عاصم،عن حفصۃ،عن سلمان بن عامر روایت کی ہے اوراس میں انہوں نے رباب کا ذکر نہیں کیاہے،۴-سفیان ثوری اور ابن عیینہ کی حدیث ۱؎ زیادہ صحیح ہے،۵-اسی طرح ابن عون اورہشام بن حسان نے بھی بطریق: حفصۃ،عن الرباب،عن سلمان بن عامر روایت کی ہے،۶-اس باب میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب،جابر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔