Jamia al-Tirmidhi Hadith 659 (سنن الترمذي)

[659] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (1789)

أبو حمزۃ میمون الأعور: ضعیف (تقریب: 7057)

انوار الصحیفہ ص 206، 207

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَدُّوَيْہِ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ النَّبِيُّ ﷺ عَنْ الزَّكَاةِ فَقَالَ إِنَّ فِي الْمَالِ لَحَقًّا سِوَی الزَّكَاةِ ثُمَّ تَلَا ہَذِہِ الْآيَةَ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوہَكُمْ الْآيَةَ

فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے زکاۃ کے بارے میں پوچھا،یا نبی اکرمﷺسے زکاۃ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: مال میں زکاۃ کے علاوہ بھی کچھ حق ہے ۱؎ پھر آپ نے سورہ بقرہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی: لَیْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوہَکُمْ(نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے پھیرلو) ۲؎ الآیۃ۔