Jamia al-Tirmidhi Hadith 669 (سنن الترمذي)
[669]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ أَفَيَنْفَعُہَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْہَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّ لِي مَخْرَفًا فَأُشْہِدُكَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِہِ عَنْہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَبِہِ يَقُولُ أَہْلُ الْعِلْمِ يَقُولُونَ لَيْسَ شَيْءٌ يَصِلُ إِلَی الْمَيِّتِ إِلَّا الصَّدَقَةُ وَالدُّعَاءُ وَقَدْ رَوَی بَعْضُہُمْ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا قَالَ وَمَعْنَی قَوْلِہِ إِنَّ لِي مَخْرَفًا يَعْنِي بُسْتَانًا
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری والدہ فوت ہوچکی ہیں،اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں توکیایہ ان کے لئے مفیدہوگا؟ آپ نے فرمایا: ہاں،اس نے عرض کیا: میرا ایک باغ ہے،آپ گواہ رہئے کہ میں نے اُسے والدہ کی طرف سے صدقہ میں دے دیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-بعض لوگوں نے یہ حدیث بطریق عمرو بن دینا ر عن عکرمہ عن النبیﷺ مرسلاً روایت کی ہے،۳-اوریہی اہل علم بھی کہتے ہیں کہ کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو میت کو پہنچتی ہوسوائے صدقہ اوردعاکے ۱؎،۴-إِنَّ لِی مَخْرَفًا میں مخرفاً سے مراد باغ ہے۔