Jamia al-Tirmidhi Hadith 705 (سنن الترمذي)
[705]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ النُّعْمَانِ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ حَدَّثَنِي أَبِي طَلْقُ بْنُ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا يَہِيدَنَّكُمْ السَّاطِعُ الْمُصْعِدُ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی يَعْتَرِضَ لَكُمْ الْأَحْمَرُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ وَأَبِي ذَرٍّ وَسَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنَّہُ لَا يَحْرُمُ عَلَی الصَّائِمِ الْأَكْلُ وَالشُّرْبُ حَتَّی يَكُونَ الْفَجْرُ الْأَحْمَرُ الْمُعْتَرِضُ وَبِہِ يَقُولُ عَامَّةُ أَہْلِ الْعِلْمِ
قیس بن طلق کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے باپ طلق بن علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کھاؤ پیو،تمہیں کھانے پینے سے چمکتی اورچڑھتی ہوئی صبح یعنی صبح کاذب نہ روکے ۱؎ کھاتے پیتے رہو،یہاں تک کہ سرخی تمہارے چوڑان میں ہوجائے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-طلق بن علی رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سندسے حسن غریب ہے،۲-اس باب میں عدی بن حاتم،ابوذر اور سمرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اسی پراہل علم کاعمل ہے کہ صائم پر کھانا پینا حرام نہیں ہوتا جب تک کہ فجر کی سرخ چوڑی روشنی نمودار نہ ہوجائے،اوریہی اکثر اہل علم کا قول ہے۔