Jamia al-Tirmidhi Hadith 747 (سنن الترمذي)
[747]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (2056)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ تُعْرَضُ الْأَعْمَالُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ فَأُحِبُّ أَنْ يُعْرَضَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ فِي ہَذَا الْبَابِ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اعمال سوموار(دوشنبہ) اورجمعرات کو اعمال (اللہ کے حضور) پیش کئے جاتے ہیں،میری خواہش ہے کہ میراعمل اس حال میں پیش کیاجائے کہ میں صوم سے ہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس باب میں حسن غریب ہے۔