Jamia al-Tirmidhi Hadith 814 (سنن الترمذي)
[814] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (2884) والحدیث الآتی (3055)
أبو البختري سعید بن فیروز الطائي لم یسمع من علي رضي اللہ عنہ فالسند منقطع۔
وحدیث مسلم (1337) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَلِلَّہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنْ اسْتَطَاعَ إِلَيْہِ سَبِيلًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ أَفِي كُلِّ عَامٍ فَسَكَتَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ فِي كُلِّ عَامٍ قَالَ لَا وَلَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ فَأَنْزَلَ اللہُ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَاسْمُ أَبِي البَخْتَرِيِّ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ وَہُوَ سَعِيدُ بْنُ فَيْرُوزَ
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ حکم نازل ہوا کہ اللہ کے لیے لوگوں پر خانہ کعبہ کا حج فرض ہے جو اس تک پہنچنے کی طاقت رکھیں،تولوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیاحج ہرسال (فرض ہے)؟ آپ خاموش رہے۔لوگوں نے پھرپوچھا: اللہ کے رسول! کیاہرسال؟ آپ نے فرمایا:نہیں،اور اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہرسال) واجب ہوجاتا اورپھر اللہ نے یہ حکم نازل فرمایا: اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں مت پوچھاکرو کہ اگر وہ تمہارے لیے ظاہر کردی جائیں تو تم پر شاق گزریں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-علی رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سندسے حسن غریب ہے،۲-ابوالبختری کانام سعید بن ابی عمران ہے اور یہی سعید بن فیروز ہیں،۳-اس باب میں ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔