Jamia al-Tirmidhi Hadith 829 (سنن الترمذي)
[829]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (2549)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَہُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَہُمْ بِالْإِہْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيہِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی بَعْضُہُمْ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَلَا يَصِحُّ وَالصَّحِيحُ ہُوَ عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيہِ وَہُوَ خَلَّادُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادِ بْنِ سُوَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ
سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے پاس جبرئیل نے آکر مجھے حکم دیا کہ میں اپنے صحابہ کو حکم دوں کہ وہ تلبیہ میں اپنی آواز بلندکریں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-خلادبن السائب کی حدیث جسے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے،حسن صحیح ہے۔۲-بعض لوگوں نے یہ حدیث بطریق: خلاد بن السائب،عن زید بن خالد،عن النبی ﷺ روایت کی ہے،لیکن یہ صحیح نہیں ہے۔صحیح یہی ہے کہ خلادبن سائب نے اپنے باپ سے روایت کی ہے،اوریہ خلاد بن سائب بن خلاد بن سوید انصاری ہیں،۳-اس باب میں زید بن خالد،ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔