Jamia al-Tirmidhi Hadith 836 (سنن الترمذي)
[836]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ بِمَعْنَاہُ. وَہَذَا أَصَحُّ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَكَذَا رَوَاہُ قَتَادَةُ وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ. وَالصَّحِيحُ مَا رَوَی عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ عَطَائٍ،عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ.
یعلی رضی اللہ عنہ نبی اکرمﷺ سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کرتے ہیں۔یہ زیادہ صحیح ہے اور حدیث میں ایک قصہ ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: اسی طرح اسے قتادہ،حجاج بن ارطاۃ اور دوسرے کئی لوگوں نے عطا سے اور انہوں نے یعلی بن امیہ سے روایت کی ہے۔لیکن صحیح وہی ہے جسے عمرو بن دینار اور ابن جریج نے عطاء سے،اورعطاء نے صفوان بن یعلی سے اورصفوان نے اپنے والدیعلی سے اور یعلی نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔