Jamia al-Tirmidhi Hadith 871 (سنن الترمذي)

[871] سندہ ضعیف

أبو إسحاق السبیعي مدلس و لبعضہ شواہد عند الحاکم (2/ 331 ح 3275 وسندہ حسن) وھو یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 317

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أُثَيْعٍ،قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيًّا بِأَيِّ شَيْئٍ بُعِثْتَ؟ قَالَ: بِأَرْبَعٍ: لاَ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلاَّ نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ. وَلاَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ. وَلاَ يَجْتَمِعُ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ بَعْدَ عَامِہِمْ ہَذَا. وَمَنْ كَانَ بَيْنَہُ وَبَيْنَ النَّبِيِّ ﷺ عَہْدٌ،فَعَہْدُہُ إِلَی مُدَّتِہِ. وَمَنْ لاَ مُدَّةَ لَہُ فَأَرْبَعَةُ أَشْہُرٍ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ.

زید بن اُثیع کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کوکن باتوں کاحکم دے کر بھیجاگیاہے؟ ۱؎ انہوں نے کہا:چار باتوں کا: جنت میں صرف وہی جان داخل ہوگی جو مسلمان ہو،بیت اللہ کا طواف کوئی ننگا ہوکرنہ کرے۔مسلمان اور مشرک اس سال کے بعد جمع نہ ہوں،جس کسی کا نبی اکرمﷺ سے کوئی عہد ہوتو اس کایہ عہد اس کی مدت تک کے لیے ہوگا۔اور جس کی کوئی مدت نہ ہو تو اس کی مدت چار ماہ ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-علی رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔