Jamia al-Tirmidhi Hadith 921 (سنن الترمذي)

[921]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ يَنْزِلُونَ الْأَبْطَحَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأَبِي رَافِعٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ وَقَدْ اسْتَحَبَّ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ نُزُولَ الْأَبْطَحِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَرَوْا ذَلِكَ وَاجِبًا إِلَّا مَنْ أَحَبَّ ذَلِكَ قَالَ الشَّافِعِيُّ وَنُزُولُ الْأَبْطَحِ لَيْسَ مِنْ النُّسُكِ فِي شَيْءٍ إِنَّمَا ہُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَہُ النَّبِيُّ ﷺ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ،ابوبکر،عمر،اور عثمان رضی اللہ عنہم ابطح ۱؎ میں قیام کرتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عمر کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ہم اسے صرف عبدالرزاق کی سند سے جانتے ہیں،وہ عبیداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں،۲-اس باب میں عائشہ،ابورافع اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-بعض اہل علم نے ابطح میں قیام کو مستحب قراردیاہے،واجب نہیں،جوچاہے وہاں قیام کرے،۴-شافعی کہتے ہیں: ابطح کا قیام حج کے مناسک میں سے نہیں ہے۔یہ تو بس ایک مقام ہے جہاں نبی اکرمﷺ نے قیام فرمایا۔