Jamia al-Tirmidhi Hadith 923 (سنن الترمذي)
[923]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْأَبْطَحَ لِأَنَّہُ كَانَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ نَحْوَہُ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ابطح میں قیام فرمایا اس لیے کہ یہاں سے (مدینے کے لیے) روانہ ہونا زیادہ آسان تھا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا،وہ کہتے ہیں کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا اورسفیان نے ہشام بن عروہ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔