Jamia al-Tirmidhi Hadith 945 (سنن الترمذي)
[945ب] إسنادہ ضعیف
ابو داود (1744)
خصیف ضعیف
انوار الصحیفہ میں ’’ب‘‘ لکھا ہوا تھا۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ جَابِرٍ وَہُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ حِضْتُ فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ أَقْضِيَ الْمَنَاسِكَ كُلَّہَا إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ قَالَ أَبُو عِيسَی الْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْحَائِضَ تَقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّہَا مَا خَلَا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ أَيْضًا حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ الْجَزَرِيُّ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ عِكْرِمَةَ وَمُجَاہِدٍ وَعَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّ النُّفَسَاءَ وَالْحَائِضَ تَغْتَسِلُ وَتُحْرِمُ وَتَقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّہَا غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفَ بِالْبَيْتِ حَتَّی تَطْہُرَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے حیض آگیا چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے طواف کے علاوہ سبھی مناسک ادا کرنے کا حکم دیا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس طریق کے علاوہ سے بھی عائشہ سے مروی ہے۔۲-اہل علم کا اسی حدیث پرعمل ہے کہ حائضہ خانہ کعبہ کے طواف کے علاوہ سبھی مناسک اداکرے گی۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا یہ حدیث رسول اللہﷺ سے بیان کی ہے کہ نفاس اورحیض والی عورتیں غسل کریں گی،تلبیہ پکاریں گی اور تمام مناسک حج ادا کریں گی البتہ وہ خانہ کعبہ کا طواف نہیں کریں گی جب تک کہ پاک نہ ہوجائیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سندسے حسن غریب ہے۔