Jamia al-Tirmidhi Hadith 946 (سنن الترمذي)
[946] إسنادہ ضعیف
الحجاج بن أرطاۃ ضعیف
وحدیث أبي داود (2004) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنْ حَجَّ ہَذَا الْبَيْتَ أَوْ اعْتَمَرَ فَلْيَكُنْ آخِرُ عَہْدِہِ بِالْبَيْتِ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ خَرَرْتَ مِنْ يَدَيْكَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَلَمْ تُخْبِرْنَا بِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَوْسٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَہَكَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أرْطَاةَ مِثْلَ ہَذَا وَقَدْ خُولِفَ الْحَجَّاجُ فِي بَعْضِ ہَذَا الْإِسْنَادِ
حارث بن عبداللہ بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو فرماتے سنا: جس نے اس گھر (بیت اللہ) کا حج یاعمرہ کیا تو چاہئے کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو۔تو ان سے عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے ہاتھوں کے بل زمین پرگرو یعنی ہلاک ہو،تم نے یہ بات رسول اللہﷺ سے سنی اور ہمیں نہیں بتائی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-حارث بن عبداللہ بن اوس رضی اللہ عنہ کی حدیث غریب ہے،اسی طرح دوسرے اورلوگوں نے بھی حجاج بن ارطاۃ سے اسی کے مثل روایت کی ہے۔اوراس سند کے بعض حصہ کے سلسلہ میں حجاج سے اختلاف کیا گیا ہے،۲-اس باب میں ابن عباس رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے۔