Jamia al-Tirmidhi Hadith 947 (سنن الترمذي)

[947]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَطَافَ لَہُمَا طَوَافًا وَاحِدًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ قَالُوا الْقَارِنُ يَطُوفُ طَوَافًا وَاحِدًا وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ يَطُوفُ طَوَافَيْنِ وَيَسْعَی سَعْيَيْنِ وَہُوَ قَوْلُ الثَّوْرِيِّ وَأَہْلِ الْكُوفَةِ

جابر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کو ملاکرایک ساتھ کیا اور ان کے لیے ایک ہی طواف کیا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی روایت ہے،۳-صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا اسی پرعمل ہے۔وہ کہتے ہیں کہ حج قران کرنے والا ایک ہی طواف کرے گا۔یہی شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قو ل ہے،۴-اورصحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کاکہناہے کہ وہ دوطواف اور دوسعی کرے گا۔یہی ثوری اور اہل کوفہ کا قول ہے۔