Jamia al-Tirmidhi Hadith 961 (سنن الترمذي)
[961]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (2578)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْحَجَرِ وَاللہِ لَيَبْعَثَنَّہُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَہُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِہِمَا وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِہِ يَشْہَدُ عَلَی مَنْ اسْتَلَمَہُ بِحَقٍّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حجر اسود کے بارے میں فرمایا: اللہ کی قسم! اللہ اسے قیامت کے دن اس حال میں اٹھا ئے گاکہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی،جس سے یہ دیکھے گا،ایک زبان ہوگی جس سے یہ بولے گا۔اوریہ اس شخص کے ایمان کی گواہی دے گا جس نے حق کے ساتھ (یعنی ایمان اور اجرکی نیت سے) اس کا استلام کیا ہوگا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔